کرائمز

10000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رجسٹری محرر گرفتار

لودھراں(محمد اعجاز انصاری)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے ضلع لودھراں میں سرکل آفیسر علی حسن گیلانی نے رجسٹری محرر ملک عامر اور پرائیویٹ منشی زین قمر ولد خوشی محمد کروڑ پکا کو ایاز محمود سول جج کی سربراہی میں ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں 10000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئےگرفتار کر لیا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے ڈائریکٹر جنرل کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لودھراں نے کاروائی کرتے ہوئے رجسٹری محرر کروڑ پکا ملک عامر اور پرائیویٹ منشی زین قمر والد خوشی محمد کو 10000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے سول جج کی سربراہی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد ہو گئے ملک عامر رجسٹری محرر کروڑ پکا اور پرائیویٹ منشی زین قمر ولد خوشی محمد کمیشن کے سلسلے میں 10000 ہزار روپے رشوت مانگی تھی ریجنل ڈائریکٹر بشارت نبی نے اس پر فور ی ٹریپ ریڈ کرنے کی ہدایت جاری کیں جس پر سرکل آفیسر لودھراں نے موقع پر پہنچ کر رجسٹری محرر کو 10000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اورملزم سے نشان زدہ نوٹ برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان اینٹی کرپشن وزیر خان لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ PRO ٹو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتاننے اس حوالے سے کہا کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرورنشان عبرت بنایا جائے گا حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button