کرائمز
مانگا منڈی میں منی پٹرول پمپس،ایل پی جی دکانوں کی بھرمار
مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین+ ملک احسان الٰہی) مانگا منڈی شہر اور گردونواح میں منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی گیس کی غیر معیاری دکانوں کی بھرمار،گلی محلوں میں غیر قانونی مشینیں نصب کر کے پٹرول دھڑلے سے سپلائی کیا جا رہا،ایل پی جی غیر قانونی طور پر فلنگ پر متعلقہ انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کر کھی ہیں،ایسی صورتحال کسی بھی وقت کسی حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔مانگا منڈی شہر اور ردونواح کی بستیوں آبادیوں میں تقریباً 5 درجن کے قریب مبینہ طور پر دکاندار مہنگے داموں اور کم ناپ تول کے پڑول فروخت کر رہے۔ سیاسی،سماجی، فلاحی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کمشنرسے غیر قانونی طور پر منی پٹرول پمپ کی کھلی ہوئی دکانوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے