کرائمز
کسووال :غیر معیاری کم پیمانہ پر پیٹرول ڈیزل کی فروخت جاری
کسووال (منیر احمد سیال )غیر معیاری کم پیمانہ پر پیٹرول ڈیزل کی فروخت جاری گاڑی ٹریکٹر موٹر سائیکلوں کے انجن ناکارہ ہونا معمول عوام سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق کسووال اقبالنگر بنگلہ اوکانوالہ غازی آ باد 90 موڑ موضع کمانڈ موضع ہاشم چاکر اور گردونواح میں قائم زیادہ تر پیٹرول پمپ ایجنسیاں غیر معیاری کم پیمانہ پر پیٹرول ڈیزل کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے ٹریکٹر رکشہ موٹر سائیکلوں کے انجن متاثر ہونے سے گاڑی مالکان کو ہزاروں روپے کا نقصان ہو رہاہے جو متعلقہ اداروں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر متاثرین وعوامی حلقوں نے کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال ویگر متعلقہ اعلی حکام سے نوٹس لے کر ناقص پیٹرول فروخت کرنے والےپیٹرول پمپ و پیٹرول ایجنسیاں سیل کر کہ مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے