کرائمز

محبت کی شادی جرم بن گئی ، غریب رشتہ کو جیل یاترا کرنا پڑ گئی

شیخوپورہ ( ڈاکٹر علی حیدر رضوی ) محبت کی شادی جرم بن گئی اثرورسوخ سے غریب رشتے دار کو جیل پہنچا دیا،پولیس کا ساز باز ہو کر نکاح کے باوجود اغوا کا مقدمہ درج،من گھڑت بے بنیاد مقدمہ نے محنت کش کا رہائشی مکان چھین لیا،نوبت فاقوں تک آ گئی متاثرہ فیملی انصاف کے لیے دربدر آئی جی پنجاب پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق چکنمبر 575واربرٹن کے رہائشی اشفاق مسیح نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کے بیٹے عمران مسیح نے اپنے رشتے دار رمشاءبی بی کو باہمی رضا مندی سے ساتھ لے جا کر چرچ شیخوپورہ میں نکاح کر لیا تھا جس کا ذاتی عناد کے تحت دو ماہ کے بعد رمشاءبی بی کے چچا نے تھانہ واربرٹن میں مقدمہ نمبر 365/24مورخہ 19/5/24برخلاف اشفاق مسیح کے بیٹے عمران مسیح اور تین کس نا معلوم ملزمان درج کروا دیا جبکہ عمران مسیح نے 13/3/24کو رمشاء بی بی سے نکاح کر لیا تھا اس دوران لڑکی کے بھائی آصف افراہیم مسیح نے تھانہ بی ڈویژن پولیس شیخوپورہ سے ساز باز ہو کر ایک اور مقدمہ نمبری 764/24رمشاء بی بی کی دوسری بہن جانیکا کے اغواہ کا جھوٹا مقدمہ عمران مسیح اس کے والد والدہ بہن اور بھائی کے خلاف درج کروا دیا جو من گھڑت بے بنیاد اور ثبوت نہ ملنے کے بناء پر خارج ہو گیا۔ جبکہ واربرٹن پولیس نے غریب محنت کش کے بیٹے کے خلاف مقدمہ میں عمران مسیح کو مدعی سے ساز باز ہو کر عمران مسیح کو ملزم بنا دیا۔اشفاق مسیح نے واربرٹن پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ تفتیشی آفیسر عمران مسیح کو بے گناہ کرنے کے لیے دو لاکھ روپے بھی لے چکا ہے اور اس کے با وجود آٹھ ماہ بعد ملزم عمران مسیح کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے لاہور لے جا چکا ہے اشفاق مسیح نے بتایا کہ وہ اپنی جمع پونجی کے ساتھ ساتھ اپنا رہائشی مکان بھی فروخت کر کے بے گناہ بیٹے کی رہائی کے لیے جابجا خرچ کر چکا ہے اب رہنے کے لیے نہ گھر ہے اور نہ کھانے کے لیے کچھ ۔مگر تھانہ واربرٹن پولیس سے آج تک انصاف نہ مل سکا متاثرہ فیملی نے آئی جی پنجاب پولیس اور وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button