علاقائی خبریں

ووٹ آگاہی سیمینار بابا گورونانک یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد

ننکانہ صاحب (رانا عرفان )ضلعی الیکشن کمشنر ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام نوجوانوں میں ووٹ کے حوالے سے آگاہی سیمینار بابا گورونانک یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ صاحب رائے سلطان بھٹی ، الیکشن آفیسر وسام علی خان ، رجسٹرار بابا گرو نانک یونیورسٹی ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر یاسر سعید ، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی شازیہ بانو ، اسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا، اسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال ، سماجی رہنما ڈاکٹر عابد علی عابد ، ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران سمیت طلبہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ووٹ ڈالنے کے عمل ، ووٹر رجسٹریشن کے طریقہ کار اور نوجوان ووٹرز کو جمہوری عمل میں شرکت اور باخبر انتخابی فیصلے کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر رائے سلطان بھٹی نے اپنے خطاب کے دوران سٹوڈنٹس کو جمہوریت کے استحکام ، تعلیم کے فروغ سیاسی اور سماجی حقوق کے تحفظ میں نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے شرکاءکو ان کے انتخابی حقوق کے ذمہ دارانہ استعمال کی تلقین بھی کی۔انہوں نے سیاسی اور معاشرتی زندگی کے مطالعاتی کیسز پیش کیے جن میں یہ دکھایا گیا کہ نوجوان ووٹرز کی شرکت کس طرح طرز حکمرانی میں بہتری اور پالیسی سازی میں نمایاں تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ سیمینار میں نوجوان ووٹرز کو ضروری معلومات فراہم کی گئی اور معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button