کرائمز
چوچک: ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ ، عمران جاں بحق
نول پلاٹ (مزمل جوئیہ)تھانہ چوچک کی حدود 7 جیڈی وٹواں والا میں قتل کی لرزہ خیز واردات مقتول کی شناخت محمد عمران ولد مہابت علی قوم جھیڈو کے نام سے ہوئی تفصیلات کے مطابق ملزمان نے محمد عمران کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئےملزمان میں محمد مشتاق ولد عباس، ناصر عباس ولد شہادت وٹو اور اللّٰہ ودھایا وٹو شامل ہیں قتل کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ایس ایچ او چوچک محمد اسلم پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئ پولیس نے ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے لیا اس موقع پر ایس ایچ تھانہ چوچک نے کہا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی