21 رمضان المبارک کی ڈیوٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی جانب سے 21 رمضان المبارک کی ڈیوٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں ٹریفک افسران قمر رشید ڈی ایس پی نذیر احمد ڈی ایس پی محمد قذافی ڈی ایس پی اور انسپکٹر ایڈمن فرخ محمود نے شرکت کی سی ٹی او ملتان نے ٹریفک افسران کو موونگ حالت میں رہنے اور ٹریفک سٹاف کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹ پر بریفنگ دینے کی ہدایات جاری کیں حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں 21 رمضان المبارک کو ٹریفک پلان کے مطابق ڈیرہ اڈا تا عزیز ہوٹل، عزیز ہوٹل تا SP چوک اور صدر بازار صبح 6 بجے تا 3بجیدن تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا اسی طرح اندرون حسین آگاہی صبح 12بجے دن تا 4 بجے تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا جبکہ حسین آگاہی روڈ، گھنٹہ گھر چوک، کچہری روڈ 12بجے دن تا10 بجے رات تک بند رہے گاعوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ متبادل روٹ کے طور پر خانیوال روڈ حسن پروانہ روڈ سرکلر روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈائیورشن پوائنٹ پر موجود ٹریفک سٹاف شہریوں کو متبادل راستوں بارے بریف کریں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔