کرائمز

زیر حراست مرد و خواتین کی ویڈیو ،تفتیشی آفیسر اور محرر تھانہ معطل

قصور(نوید مہر ) تھانہ مصطفیٰ آباد میں زیر حراست مرد و خواتین کی ویڈیو بنانے کا معاملہ، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا نوٹس، تفتیشی آفیسر اور محرر تھانہ معطل ، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل کو انکوائری کے احکامات جاری کیے تھے، ویڈیو بنانے پر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد صادق اور محرر محمد شبیر کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا گیا ہے ،ضلعی پولیس کیطرف سے آفیشلی ایسی کوئی ویڈیو شیئر نہیں کی گئی تھی ،ضلعی پولیس طے شدہ ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے ہر شہری کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتی ہے ، ڈی پی او قصور نے ایس پی انویسٹی گیشن کو معطل افسران کی ریگولر انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button