کرائمز

ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا گرفتار

ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا گرفتار

اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری ) ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا گرفتار۔ ملزم نرسنگ سٹاف کو ہراسںاں و پریشان کر رہا تھا ملزم سے شراب کی بوتل برامد۔تفصیلات کے مطابق موضع لالے والا کا رہائشی نوجوان شراب کے نشے میں دھت ہو کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور کے ایمر جنسی وارڈ میں گھس کر ڈیوٹی پر موجود نرسنگ سٹاف کو ہراساں اور پریشان کرنا شروع کر رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم شراب کے نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ بھی کر رہا تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اپنی حراست میں لے لیا۔پولیس نے ملزم سے ایک بوتل شراب بھی برامد کر لی ۔ پولیس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ نمبر 828/24درج کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ھدایات جاری کر رکھی ہیں۔ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس بلاامتیاز کاروائی کرے گی#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button