علاقائی خبریں

پیراگون جیسا مستند ادارہ ڈسکہ کے طلبا کے لیے تحفہ ہے : ذیشان رفیق

ڈسکہ(عشرت انصاری)صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہت سارے ادارے کام کررہے ہیں جن میں پیراگون جیسا مستند ادارہ ڈسکہ میں لیکر آئے ہیں ،ہمارے علاقے کے وہ نوجوان جو بیرون ملک جاکر سٹڈی کرنا چاہتے ہیں ان کی راہنمائی کے لئے پیرا گون ایک اچھا ادارہ ہے جو بچوں اور بچیوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے بھجوارہے ہیں ،میں خود ذاتی طور پر اس عمل سے گزرا ہوں میں 2003 میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے یوکے گیا،میں نے دیکھا ہے کہ جس یونیورسٹی سے میں نے تعلیم حاصل کی اسی یونیورسٹی کانام یہاں پر موجود ہے ، بیرون ملک جانے کیلئے کنسلٹنسی کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے مستند ادارے ہی طلباء وطالبات کو بہتر رہنمائی فراہم کرتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے پیراگون ڈسکہ میں اوپن ڈے کے حوالہ سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ جو طلباء وطالبات بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانا چاہتے ہیں پیراگون انہیں بہتر رہنمائی فراہم کرے گا،پاکستان میں بیٹھے ہوئے طالبعلموں کو باہر کے مسائل کا علم نہیں ہوتا، بیرون ملک پہنچ کر طالبعلم کو بہت سارے مسائل سے گزرنا پڑتا ہے ،بیرون ملک جاکر طالبعلم سوچتا ہے کہ مجھے فلاں یونیورسٹی میں نہیں بلکہ فلاں یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہئے تھا، اس لیے رہنما ئی فراہم کرنے کا والا یعنی کنسلٹنٹ اچھا، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قابل اعتماد ہونا چاہیے تاکہ طالبعلموں کو بہتر رہنمائی مل سکے ،اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کیلئے بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں ،آج ہماری معیشت میں سب سے زیادہ رول اووسیز پاکستانیوں کا ہے وہ پاکستان کیلئے کام کرتے ہیں ،جتنے ہم لوگ محب وطن ہیں اتنے ہی اوورسیز پاکستانی بھی محب وطن ہیں، آج بہت سارے لوگ یہاں موجود ہیں جو کچھ عرصہ میں باہر جائیں گے اور اوورسیز پاکستانی کہلائیں گے ، ہماری یوتھ انشاء اللہ پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کرے گی اس موقع پرڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ راٹھور ، عبداللہ راٹھور، سٹی صدر محمد افضل منشاء،سلیم یونس چیمہ،حاجی سرفراز احمد،میاں محمد اصغر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فائونڈیشن ڈسکہ محمد عدنان راٹھور ودیگر نے بھی خطاب کیا،بعدازاں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ILETSمیں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو کیش پرائز انعامات سے بھی نوازا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button