کرائمز

لاہور: مانگا منڈی سیوریج سسٹم ناکارہ ، شہری سراپا احتجاج

لاہور / مانگا منڈی (پی سی ایم / نامہ نگار ) سرکاری اداروں کی طرف سے سیوریج سسٹم کی صفائی کی ذمہ داری نا لینے سے لاہور کے اکثر علاقے گندگی اور گٹروں کے پانی سے بھر گئےمانگا منڈی ، سندر ، مراکہ اور چوہنگ کے اکثر علاقوں میں سیوریج نالوں کی صفائی کا سسٹم نا ہونے کیوجہ سے گٹروں کا گندا پانی گلیوں اور بازاروں میں بیماریاں پھیلانے کا باعث بننے لگا میونسپل کارپوریشن لاہور کی نااہلی کے باعث سیوریج کے مسائل شدت اختیار کر گئے ہیں مختلف علاقوں میں گٹر ابل رہے ہیں گلیاں اور سڑکیں گندے پانی سے بھری پڑی ہیں اکثر علاقوں میں سیوریج سسٹم ہی نہیں جہاں سیوریج سسٹم ہے وہاں کوئی بھی سرکاری ادارہ ان کی صفائی نہیں کرتا آمدورفت میں شدید مشکلات کیوجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اس صورتحال پر شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے سے تنگ آ چکے ہیں گندے پانی سے نکلنے والی بدبو اور مچھروں کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے بچے اور بزرگ اس صورتحال سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں شہریوں کا الزام ہے کہ ضلعی حکومت اس مسئلے کی طرف توجہ نہیں دے رہی بار بار شکایات کے باوجود کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں عوام کے متعدد بار ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران سے رابطہ کرنے پر وقتی طور پہ اوپری سطح کی صفائی کر دی جاتی ہے پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ نے عوام کے کروڑوں روپے سے کچھ علاقوں میں نالے اور سیوریج سسٹم تو بنا دیا لیکن کوئی بھی ادارہ نالوں اور سیوریج سسٹم کی صفائی کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں شہری سماجی تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کمشنر لاہور سے ان علاقوں کے سیوریج سسٹم کو باقاعدہ واسا کے تحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button