کرائمز

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری

چنی گوٹھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ چنی گوٹھ چوہدری نعیم اختر اور انکی ٹیم کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک ہفتے میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے چرچ سمیت سینکڑوں لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ سمیت ملزمان کو گرفتار کر لیا چرس ، شراب اور ناجائز اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کو پابند سلاسل کیا، گرفتار ملزمان سے انٹیروگیشن جاری ہے ، مزید ریکوریاں ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ علاقے میں امن و امان کی فضا قائم عوامی و سماجی حلقوں کا ڈسٹرکٹ پولیس
آفیسر محمد حسن اقبال اور انکی ٹیم تھانہ چنی گوٹھ پولیس کو خراج تحسین پیش کیاگیا ہے علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ چنی گوٹھ چوہدری نعیم اختر کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کےلیے ہمہ وقت کوشاں ہیں شہری مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کی اطلاع فورا پولیس کو دیں تاکہ جرائم کا مکمل طور پر سدباب کیا جاسکے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button