علاقائی خبریں

صفائی ستھرائی میں غفلت پر کوئی سمجھوتا نہیں: سردار کاشف سرور ڈوگر

پتوکی (شبیر احمد شاہین)پتوکی سمیت تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا کمپنی اپنے ورکرز کو فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہ کرئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل پتوکی میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے کمپنی ورکرز صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر طریقے سے انجام دیں ان خیالات کا اظہار سردار کاشف سرور ڈوگر نے مرکزی پریس کلب سرائے مغل کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی افسران پتوکی سمیت تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہت اچھے طریقے سے بہتر کر رہے ہیں لوگوں کی کمپلین کو فوری طور پر حل کیا جائے جو ورکر بہتر کام نہیں کرتے ان کی جگہ کام کرنے والے ورکرز کو فیلڈ میں بھجیں تحصیل پتوکی کو ستھرا کریں غفلت لاپرواہی اور صفائی ستھرائی کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button