فوج کے حق میں "اظہار تشکر ریلی "سینکڑوں شہریوں کی شرکت
دیپالپور(میاں عبدالخالق )پاک فوج کے حق میں ،،اظہار تشکر ریلی ،،سینکڑوں شہریوں کی شرکت ، فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی،ریلی کی قیادت سی او فاروق ارشاد, سینئر صحافی مظہر عباس چوہدری اور میاں عبدالخالق نے کی ،تفصیلات کے مطابق بھارت کو اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے زریعے اس کی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دھول چٹانے پر دیپالپور میں بھی یوم تشکر منایا گیا میونپسل کمیٹی کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت چیف آفیسر فاروق ارشاد کلاسن اور صدر سٹی پریس کلب مظہر عباس چوہدری اور چیرمین میاں عبدالخالق نے کی. ریلی میونپسل کمیٹی سے شروع ہوئی اور سٹی پریس کلب کے سامنے مدینہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء پر راستے میں شہریوں نے جگہ جگہ گل پاشی کی اور پاک فوج کے حق میں بھارت مخالف سخت نعرے بازی کی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا پاکستان کی بہادر افواج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھرپور جوابی کاروائی کرکے دشمن سمیت پوری دنیا میں یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی افواج کسی بھی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور پوری قوم اپنی پہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس موقع پر ،میاں کاشف وٹو اور حاجی محمد نواز سمیت سول سوسائیٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی