چوچک :بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد،خراج تحسین پیش
چوچک ( نمائندہ خصوصی ) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے زیر اہتمام،،بنیان مرصوص کانفرنس،،کا انعقاد،شہر کی سیاسی،مذہبی تاجر،وکلاء صحافتی تنظیموں کے قائدین کی شرکت۔مقررین نے افواج پاکستان کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب اوکاڑہ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام آل پارٹیز اینڈ یونینز،،بنیان مرصوص کانفرنس،، سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں منعقد ہوئی۔کانفرنس سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوھنا،صدر انجمن تاجران شیخ ریاض انور،چیئرمین حاجی فیصل،رہنما جمعیت علمائے اسلام سید احسان الحق گیلانی، صدر غلہ منڈی چوہدری حبیب الحق،امیر جماعت اہلسنت رفیع رضا قادری،صدر مرکزی مسلم لیگ قاری حفیظ اللہ بلوچ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں نعمان انور،سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل،ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی،رہنما مجلس وحدت المسلمین انوار زیدی، امیر جماعت اسلامی شیخ سلمان اظہر،رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد اشفاق،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ملک شاہد سلیم نوناری،صدر پاکستان عوامی تحریک علی حسنین سنگوکا،مسیحی رہنما پادری عوبید کرامت،رہنما ٹریول اینڈ ٹورز نثار آدم جوئیہ،سابق کونسلرز محمد شفیق کمبوہ، حاجی عمر فاروق،جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب اوکاڑہ راؤ غلام قادر،سابق صدر محمد مظہر رشید چوہدری، مہر ساجد علی،سینئر صحافی چوہدری مقصود جٹ، طارق خاں،چیئرمین پروفیشنل جرنلسٹس گروپ حافظ حسنین رضا،رہنما اپیکا شفقت رسول قمرسمیت دیگر قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستانی ائیر فورس کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی، پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،پاکستانی میڈیا کا کردار انتہائی اہم رہا پاکستانی میڈیا اور علاقائی صحافیوں نے عوام میں یکجہتی اور محاذ جنگ پر لڑنے والے شیر دل جوانوں کے حوصلے بڑھائے۔