نارووال: تیز رفتاری، غفلت، لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر متعدد مقدمات درج
*نارووال (میاں ندیم ) : ٹریفک پولیس نارووال کا تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ،گزشتہ 48 گھنٹوں میں تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر متعدد مقدمات درج ہوچکے ہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی گرفتاری یا ایف آئی آر درج کی جائے گی نابالغ بچوں کے گاڑی چلانے پر اب والدین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے قانون سازی جاری ہے* تیز رفتاری خطرناک انداز میں اوورٹیک کرنا اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے گی نارووال پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی* ٹریفک پولیس نارووال کی جانب سے یہ اقدامات عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی احتیاط کریں قوانین کا احترام کریں اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں**