کرائمز

جلال پور پیر والا پھرانیں علاقہ ڈکیتوں کی آماج گاہ بن گیا

جلال پور پیروالا(احمد خان بلوچ) جلال پور پیر والا کے مضافاتی علاقہ پھرانیں مین چوک پر ڈکیتی کی اور واردات موٹر سائیکل سوار 4 ڈکیت جاز کیش شاپ مالک سے 4لاکھ ستر ہزار گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب،ایک ہفتہ قبل اسی علاقہ میں تاجر فضل عباس سے ڈاکوں 7لاکھ لوٹ کر فائرنگ کرکے زخمی کیا جو گزشتہ دنوں دم توڑ گئے ہیں مقامی پولیس کے جرائم خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،نئی وارداتیں ہونے لگیں،فضل عباس مقتول کے قاتل ابھی تک ٹریس نہ ہو سکے،ڈاکو بے لگام ہو گئے،شہریوں کا اظہار خیال ۔۔۔جلال پور کے مغربی مضافاتی علاقہ میں دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہونے لگیں،علاقہ جرائم پیشہ لوگوں کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ بدھ کے روز شام کے وقت پھرانیں کے مین بھرے چوک پر موجود بلال نامی جاز کیش کی دوکان سے 4کس ڈکیت دندناتے ہوئے جاز کیش شاپ مالک سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ ستر ہزار روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل کاروباری اور شہری حلقوں میں انتہائی خوف کی فضا موجود تھی۔شہری تاجر فضل عباس کی ڈکیتی اور اس کے قتل کو نہ بھول پاتے ہوئے سوگ منا رہے تھے۔اتنے میں اسی علاقہ میں ایک اور واردات ہوگئی دوکان مالک اپنی نقدی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ تاجر فضل عباس اور اس کا ملازم بھی اسی علاقے میں ڈکیتوں کے ظلم کا نشانہ بنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فضل عباس دم توڑ گئے تھے اور ان کا ملازم نشتر ہسپتال میں ابھی بھی زیر علاج ہے۔تاجر فضل عباس مقتول کے قاتل ابھی تک ٹریس نہ ہو سکے،ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں ۔ مقامی پولیس کے جرائم خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،نئی وارداتیں ہونے لگیں ان خیالات کا اظہار شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔بعدازاں مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button