کرائمز
اوکاڑہ بائی پاس پر ایک نجی شادی ہال کے باہر سے کار چور پکڑے گئے
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری ) اوکاڑہ بائی پاس پر ایک نجی شادی ہال کے باہر سے کار چور پکڑے گئے ملزمان شادی ہالوں میں گاڑیاں چوری اور جیب تراشی کی وارداتیں کرتے تھے۔موقع پر موجود لوگوں نے ایک ملزم کار چوری کرتا دوسرا جیب تراشی کر تا پکڑ لیا ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس ایچ او چویدری سرور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئےاور ملزمان کو حراست میں لے کر تھانہ صدر اوکاڑہ میں منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے ملزمان سے گاڑی کھولنے والی ماسٹر چابی اور دیگر اوزار بھی برآمد کر لئے پولیس فرار ہونے والے تیسرے چور کو بھی تلاش کر رہی ہے۔پولیس ملزمان سے تفشیش کر رہی ہے مزید وارداتوں کے ٹریس اوٹ ہونے اور مال مسروقہ برامد ہونے کی توقع ہے #