کرائمز
پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دینے لگی
بھوآنہ(تحصیل رپورٹر)تھانہ لنگرآنہ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دینے لگی.چک 206 بوسال والی کے قریب ڈکیتی کی خونی واردات سامنے آئی ہے.چک نمبر 205 گلہوترانوالی کے رہائشی ساجد علی ولد الیاس قوم کلیار کو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا نقدی موبائل لے گئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر ساجد علی کی ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہو گئے.اطلاع ملتے ہی لنگرآنہ پولیس موقع پر پہنچی زخمی ساجد علی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.