جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں سرکاری گواہان طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت نو مئی کے تین مقدمات میں سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی. عدالت نے شاد مان تھانے کو جلانے سمیت دو مقدمات میں جیل ٹرائل کی کارروائی 14 جولائی تک ملتوی کر دی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی. پراسیکوشن کے پانچ گواہوں نے ملزمان کیخلاف بیان ریکارڈ کرایا جبکہ ملزم وکلاء کے گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی. عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت ضمانت پر رہا ہونے والے دیگر ملزم پیش ہوئے. پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔