چوری کی واردات کا معمہ حل، ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)نواں کوٹ انوسٹی گیشن پولیس نے شہری کے لاکھوں مالیت کے زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری کا معمہ حل کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان کے مطابق نواں کوٹ انوسٹی گیشن پولیس نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا ک ریخصوصی ٹاسک پر کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وردات میں ملوث ملزم سے شہری کا چوری کیا گیا تقریباً 43 لاکھ مالیت کا 12.5تولے کے زیورات، 3 ٹیبلیٹ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا۔بعد ازاں ایس پی اقبال ٹاون انویسٹی گیشن سدرہ خان نے مال مسروقہ مدعی مقدمہ کے سپرد کیا مال مسروقہ واپس ملنے پر مدعی مقدمہ نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاون نے بتایا کہ مدعی مقدمہ اپنی فیملی کے ہمراہ ملزم کیرکشہ میں سوار ہو نجی بس سٹینڈ پر آیا جہاں ملزم نے مدعی مقدمہ کا سامان رکشہ سے اتارا مگر قیمتی سامان والا بریف لیکر فرار ہو گیا تھا جسے پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر لیا