شہید،ایس،ایس،جی کمانڈو عبدالرحمن کی قبر پر ہمائیوں اختر خان اور چوہدری عثمان کاہلوں کی حاضری
ماموں کانجن(بیورو چیف)ماموں کانجن،شہید،ایس،ایس،جی کمانڈو عبدالرحمن کی قبر پرسابق وفاقی ہمائیوں اختر خان اور چوہدری عثمان کاہلوں کی حاضری ،قبرپر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں گلدستے بھی پیش کئے تفصیلات کے مطابق حلقہ این کے 97سے تعلق رکھنے والے ایس ایس جی کمانڈو شہید عبدالرحمن کی قبر پر سابق وفاقی وزیر ہمائیوں اختر خان،چوہدری عثمان کاہلوں اور سردار سکندر حیات خان و دیگر دوست احباب کی حاضری شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے شہید عبدالرحمن کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر ہمائیوں اختر خان اور چوہدری عثمان کاہلوں کا کہناتھا کہ ہم شہید عبدالرحمن کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں پوری قوم کو اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہم شہدا کی فیملیوں کیساتھ کھڑے ہیں شہید عبدالرحمن جیسے سپوت ہمارافخر ہیں پاک فوج کی جرآت اور بہادری نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی ، ملک پاکستان کی فتح نے ثابت کیا کہ یہ قوم ہر مشکل سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے