علاقائی خبریں

نواز شریف نے قوم کو سر اٹھا کر جینے کا راستہ دکھایا:عبدالجبار رحمانی

چیچہ وطنی(نامہ نگار) 28مئی1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے قوم کو سر اٹھا کر جینے کا راستہ دکھایا، انہوں نے تمام تر عالمی دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 5 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ساتویں ایٹمی طاقت بنا یا۔ ایٹمی دھماکے کرکے میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنایا۔ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کا مورا ل آسمان کی بلندیوں تک پہنچا کر پوری قوم کی آواز کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی ملک بنا کر وطن عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنادیا جس پر آج امت مسلمہ کو فخر ہے۔ 28مئی ملکی وقار اور سر بلندی کا دن ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں عبدالجباررحمانی نے یوم تکبیر کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 28 مئی کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لئے اعزاز اور فخر کا دن ہے۔ قائد نواز شریف نے ذاتی مفاد کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی۔ قائد نواز شریف کا یہ فعل ملکی سلامتی، دفاع اور قومی وقار و افتخار کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ہم ملکی دفاع، ترقی اور خوشحالی کیلئے یکسو ہیں اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت بحرانوں کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث اقوام عالم میں بھی پاکستان کا وقار بلند ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button