علاقائی خبریں

یوم تکبیر ملکی سلامتی اور وقار کی ضمانت ہے: مظہر عباس چوہدری

دیپالپور(نمائندہ خصوصی)
یوم تکبیر ملکی سلامتی اور وقار کی ضمانت ہے مظہر عباس چوہدری، پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کی خطے میں بالا دستی کے خواب کو چکنا چور کیا اور دنیا پر واضح کر دیا کہ ہاکستانی قوم کبھی بھی اپنی ملکی سلامتی اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرتی 28مئی 1998 کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت نے بین الاقوامی دباو کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں چاغی کے مقام پر چھ ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا اور پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنا دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پریس کلب دیپالپور میں ،،یوم تکبیر،،کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر جارحیت کرنے کی کوشش کی اور ملکی سلامتی کی ضامن پاکستان کی بہادر افواج نے ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ اب بھارت کی نسلیں بھی اسے دیا گیا ذخم چاٹتی رہیں گی چئیرمین میاں عبد الخالق اور جرنل سیکرٹری راو تصور علی تصور نے بھی خطاب کرتے ہوئے،، یوم تکبیر ،، کے موقع پر پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلم امہ کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے پر پاکستان کے سائینسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انکی ٹیم ، اس مشن کی داغ بیل ڈالنے والے ،،شہید ذوالفقار علی بھٹو ،،پاکستانی فوج اور اس وقت کی حکومت کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر چیف آرگنائزر میاں کاشف وٹو ،صوبائی سیکرٹری پاکستان کسان بورڈ چوہدری محمد عرفان بھنڈاری ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ضیاء الحق لکھوی ،و دیگر نے بھی خطاب کیا علاوہ ازیں ،،یوم تکبیر ،،پر کیک بھی کاٹا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button