گڑھاموڑ:منشی کا مالک کو کروڑوں کا چونا ، کوٹھی ، پلاٹ بنالیے
گڑھاموڑ(رشید بھٹی سے )وہاڑی سےمنشی کا مالک کو کروڑوں کا چونا Asi اعجاز ڈوگر کی بڑی کاروائی تفصیل کے مطابق چک نمبر 222ای بی کا رہائشی منصور احمد ولد محمد یعقوب زات آرائیں جو کہ اڈا میاں پکھی پر موجود گجر زرعی ادویات کی دوکان پے سابقہ منشی تھا جس نے دوکان کے مالک کے بیرون ملک جانے پر فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا اور اپنے گاؤں میں کوٹھی بنا لی ۔اور اڈا پے ہی پلاٹ خرید لیا ۔مالک کو علم ہوا تو مالک نے ملزم پے تھانہ ماچھیوال میں مقدمہ درج کروایا ۔ DPO وہاڑی کی ہدایات اور میرٹ پے کام کرتے ہوئے اصل حقائق کو سامنے لایا گیا جس کی اعلیٰ اور مؤ ثر تفتیش اسسٹنٹ سب انسپکٹر سردار اعجاز ڈوگر نے کی ۔اعلی تفتیش کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤرخہ 30-05-2025 کو وہاڑی کی عدالت کی جج محترمہ سیدہ بانو بخاری صاحبہ نے ملزم منصور احمد ولد محمد یعقوب زات آرائیں سکنہ 222ای بی کو 3 سال کی سزا سنادی گئی ۔مقدمے کے تفتیشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر سردار اعجاز ڈوگر صاحب ایک ایماندار اور میرٹ پے کام کرنے والے باوقار، بااخلاق اور باکردار شخصیت کے حامل ایماندار پولیس والے ہیں۔ آپ کا تعلق بورے والا کے معروف اور معزز زمیندار گھرانے سے ہے۔ ماشاءاللہ خوش اخلاق، نرم گفتار اور سنجیدہ طبیعت رکھنے والے ASI سردار اعجاز ڈوگرصاحب نہ صرف ایک کامیاب پولیس والے ہیں بلکہ ایک ذمہ دار شہری اور بااعتماد دوست بھی ہیں ویلڈن اعجاز ڈوگر