کرائمز

20 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے

جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے عید ایام کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی بھرپور خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشار ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے, ریسکیو 1122کے جوانوں نے عیدالاضحی کے چاروں ایام میں 4948 کالز موصول ہوئیں جن میں ایمرجنسی 1194 رونگ 01 معلوماتی 512,جبکہ 3241 دیگر کالیں شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 نے جن 1194 ایمرجنسی کالرز پر ریسپونڈ کیا ان میں 164۔روڈ ایکسیڈنٹ ، 926 میڈیکل ایمرجنسی 757 افراد کو موقع پرابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ 04 آگ لگنے کے واقعات 26 کرائم کالز،01 بلڈنگ منہدم ہونے کی ایمرجنسی اور 73 متفرق واقعات شامل تھے۔ ، ریسکیو 1122 کو روزانہ ایمر جنسی کال کی ایوریج 298 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 8.84 منٹس رہی 1204 لوگوں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیا گیا اور 20 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button