سٹی ٹریفک پولیس ملتان ان ایکشن ، آگاہی مہم ، کارروائیاں
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں تفصیلات کے مطابق شاہراہوں کے اطراف سامان سے لدی ٹرالایاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد ہے اسی طرح غیر قانونی پھٹہ رکشہ، اوورلوڈنگ اور گاڑی کی باڈی یا ساخت میں تبدیلی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری ہے اور ایسی گاڑی کو سڑک پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی پر پولیس کے قبضہ میں لے کر بند کروایا جا رہا ہے۔ ون وے کی خلاف ورزی، ون ویلنگ یا خطرناک طرز ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر بھاری جرمانہ، مقدمہ یا دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔ کم عمری میں ڈرائیونگ کی اجازت دینے پر کم عمر بچوں کے زیر استعمال گاڑی یا موٹرسائیکل فوری بند کر کے والد کے خلاف مقدمہ کے اندارج کی کاروائی کی جائے گی شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ محفوظ پنجاب بنانے میں پنجاب گورنمنٹ کا ساتھ دیں۔