علاقائی خبریں

سنئیر ممبر پریس کلب نارنگ وقار احمد بسرا کے والد انتقال کر گئے

نارنگ منڈی(اے،آر،ملک سے) پریس کلب نارنگ کے سینئر ممبر اور سابق جنرل سیکرٹری وقار احمد بسرا کے والد محترم گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کو نمازِ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازِ جنازہ میں صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر رہنماؤں، وکلاء، علما کرام، معززینِ شہر اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دعائے مغفرت کے دوران مرحوم کے لیے بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔وقار احمد بسرا نے والد محترم کی مغفرت کے لیے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے دعا کی اپیل کی ہے۔مزید برآں، پریس کلب نارنگ منڈی، مقامی سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور دکھ کی اس گھڑی میں بسرا خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button