علاقائی خبریں

شکرگڑھ:رائے عبدالستار کو صدر بننے پر ملک کاشف جاوید کی مبارکباد

شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)گورنمنٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کوآپریٹیو سٹڈیز فیصل آباد میں پنجاب بھر کے اسسٹنٹ رجسٹرارز کوآپریٹیو کے افسران کا بزریعہ واٹس ایپ پول ووٹنگ ہوئی اور رائے عبد الستار سرکل رجسٹرار کوآپریٹیو ڈسٹرکٹ نارووال کو کوآپریٹیو اسسٹنٹ رجسٹرار ایسوسی ایشن پنجاب (CARAP) کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سکواپ ( سب انسپیکٹر کوآپریٹیو ویلفئیر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر سردار فرقان بلوچ سے مل کر ساتھ چلنے کا معاہدہ کیا کنونئیر کے فرائض رانا شفاقت اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو شورکوٹ نے ادا کئیے، رائے عبد الستار کی کامیابی پر پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے کوآپریٹو افسران نے مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنے تجربے اور قیادت کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے افسران کے مسائل کے حل اور شعبہ کوآپریٹو کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔ یاد رہے کہ ایسوسی ایشن کا یہ انتخاب ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو افسران کے باہمی رابطے، پیشہ ورانہ ترقی اور تنظیمی مضبوطی کے لیے مثبت ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button