کرائمز

ڈسکہ : ناقص گھی کے پکوڑے، بچے مختلف امراض کا شکار

ڈسکہ(عشرت انصاری)ڈسکہ میں ناقص گھی سے تیار چپس، پکوڑے فروخت بچے اور بچیاں مختلف امراض کا شکار،فوڈ اتھارٹی سخت کارروائی کرے: شہریوں کا اعلی حکام سے مطالبہ ،ڈسکہ شہر اور گردونواح میں کوکنگ آئل اور گھی اور ناقص مٹیریل سے تیار کردہ آلو والے چپس، چکن سموسے، پکوڑے، قیمے والی ٹکیاں، جلیبیاں اور پکوڑے بازاروں اور چوکوں میں فروخت کئے جارہے ہیں۔ جن کو کھانے سے بچے اور بچیاں امراض کا شکار ہورہی ہیں جبکہ محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی کی پراسرار خاموشی انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ ڈسکہ شہر سمیت،بھروکی ،منڈیکی گورائیہ ،رنجہائی ،آڈھا ،گھوئینکی سمیت دیگر قصبات میں موجود بازاروں اور سکولوں کے سامنے لگے سٹالز پر کھانے پینے کی اشیا غیر معیاری تھی اور ناقص مٹیریل سے تیار ہورہی ہے، ناقص گھی میں تلی جانے والی اشیا کے استعمال سے بچوں میں معدے، جگر اور جلدی امراض بڑھ رہے ہیں۔ شہریوں نے محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا جائے، غیر معیاری گھی کی فروخت اور اس میں بننے والی چیزوں کے استعمال کو روکا جائے اور ذمہ دار عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے تا کہ عوام کی صحت محفوظ رہ سکے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button