کرائمز

ڈسکہ : لاکھوں روپے مالیت کی 21 موٹر سائیکلیں برآمد

ڈسکہ(عشرت انصاری)پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کارواں ماہ مئی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ، ریجنل انچارج ڈی ایس پی ذلفقار احمد ورک اور ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایس پی ملک محمد عطا اللہ کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کے سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے جدید سافٹ ویئر کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کی پانچ چوری و ڈکیتی شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دی مزید جدید سافٹ ویئر کی مدد سے چیکنگ کے دوران تھانہ لودھراں اور مردان کو مطلوب اشتہاری ملزمان کو قابو کر کے ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج ملک محمد عطا اللہ کا کہنا تھا کہ انچارج پوسٹ کی گلوٹیاں موڑ ان کی ٹیم نے رواں سال پانچ ماہ میں اسی جدید سافٹ ویئر کی مدد سے ابھی تک لاکھوں روپے مالیت 21 موٹر سائیکلیں برآمد کی اور مختلف مقدمات میں مطلوب 26 اشتہاری اور عدالتی مفروران کو قابو کر کے قانونی کاروائی کے ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا جو کہ بہترین کارکردگی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button