کرائمز

وہاڑی جنگلات کا عملہ جعلی اسٹامپ پیپر بنوا لایا،ہو شربا انکشافات

میلسی (محمد حسنین سے ) محکمہ جنگلات کے عملے کے خلاف دی جانیوالی درخواستیں زیر التوا ہیں میر ی درخواست میں نامزد کیے گئے تمام ملزمان میں سے کسی کیساتھ کوئی صلح نہیں ہوئی جنگلات کے کچھ اہلکاروں نے میرے نام کے جھوٹے اور من گھڑت جعلی اسٹا م پیپر بنوائے ہوئے ہیں جو منظر عام پر آنے پر میں معزز عدالت میں چیلنج کروں گا ۔زاہد علی ملک۔تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ موضع 200ڈبلیو بی کے رہائشی سماجی کارکن زاہد علی ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میںنے 18ستمبر2024کو ملتان ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو محکمہ جنگلات وہاڑی کے عملے کیخلاف محکمہ جنگلا ت کو نقصان پہنچانے پر درخواست گزار ی تھی جو کہ ابھی تک زیر التوا ہے جس کا کوئی فیصلہ یا صلح نہیں ہوئی محکمہ جنگلات وہاڑی کے کچھ فاریسٹ گارڈز حضرات نے میرے شناختی کارڈ کے نمبر سے جعلی اور من گھڑت صلح کے اسٹام پیپرز جاری کروائے ہوئے ہیں جوکہ جھوٹ پر مبنی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے میری بدعنوانی اور محکمہ جنگلات کو نقصان پہنچانے پر ان کے خلاف جاری کی ہوئی جنگ میں کوئی معافی نہیں ہے ان کی بے نامی جائیداد کا آڈٹ اور بینک بیلنس کے بارے میں معزز عدالت میں ایک عدد رٹ پٹیشن بھی دائرکی ہوئی ہے جس کا جلد فیصلہ ہوگا اور ذمہ داران افسران کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button