کرائمز
کسٹم کی کاروائی 20000لیٹر ڈیزل اور سپلائی کرنے والا ٹینکر ضبط
پل گیارہ(نامہ نگار)پل گیارہ سٹون کرشنگ انڈسٹری بورا وہاڑی مارکیٹ میں غیرقانونی اور ایرانی ڈیزل کے خلاف ڈی سی کسٹم اکمل درانی کی نگرانی میں کسٹم کی کاروائی 20000لیٹر ڈیزل اور سپلائی کرنے والا ٹینکر ضبط کرلیا کاروائی حسیب ڈیزل ایجنسی پر ڈیزل ان لوڈ کرتے ہوئی کی گئی ۔سفیان بھٹی سکنہ چک نمبر 120 کا ٹینکر بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔پل گیارہ پر غیرقانونی ڈیزل ایجنسیوں اور نان کسٹمز ٹائروں کی سمگلنگ عروج پر ہے۔جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے