کرائمز

موٹرسائیکل اور رکشہ تصادم ، بزرگ اور دو بچے شدید زخمی

چیچہ وطنی(عبدالجبار رحمانی )تھانہ غازی آباد کی حدود میں موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک بزرگ اور دو بچے شدید زخمی، ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات زرائع کے مطابق تھانہ غازی آباد کی حدود 68 موڑ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بزرگ اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ بزرگ کی شناخت شاہ محمد کے نام سے ہوئی جس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کا تعلق چک نمبر 171 نائن ایل سے بتایا جارہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button