کرائمز

بچیکی میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا سینٹر نہ بننے خواتین پریشان

بچیکی( عبدالجبار آسی) بچیکی میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا سینٹر نہ بننے کی وجہ سے ہزاروں مستحق بزرگ خواتین موڑ کھنڈا، ننکانہ یا پھر بڑاگھر جانے پر مجبور خواتین سراپہ احتجاج بچیکی میں سینٹر قائم کیا جائے حکام بالا سے اپیل
تفصیلات کے مطابق بچیکی میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا سینٹر نہ بنایا جاسکا جس کی وجہ سے بزرگ خواتین کئی کلومیٹر دور موڑ کھنڈا، ننکانہ صاحب یا بڑاگھر جانے پر مجبور ہیں مذکورہ سینٹرز پر رش بڑھ جانے کی وجہ سے خواتین شام کو مایوس گھر لوٹنے لگیں گرمی اور حبس کی وجہ سے اکثر خواتین بے ہوش ہونے لگیں اس سے قبل بچیکی میں ایچ بی ایل فرنچائز پر یہ سہولت میسر تھی جس کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کردیا گیا خواتین اور سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بچیکی شہر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سینٹر قائم کیا جائے تاکہ غریب، نادار، بزرگ اور بیوہ خواتین تذلیل کی بجائے عزت سے گھروں کے قریب رقم وصول کر سکیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button