رسول بخش رحیمدانی کے بڑے بھائی کے انتقال پر عمرکوٹ کی فضا سوگوار
عمرکوٹ(ڈاکٹر ایم لال واگھانی )پریس کلب عمرکوٹ کی مینیجمینٹ کمیٹی کے چیئرمین اور معروف سماجی رہنما رسول بخش رحیمدانی کے بڑے بھائی کے انتقال پر عمرکوٹ کی فضا سوگوار ہو گئی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ خاصخیلی چوک میں ادا کی گئی، جہاں ہر چہرہ غمزدہ اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔ بعد ازاں تدفین بھنڈاری قبرستان میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر علاقے کی نمایاں شخصیات، سیاسی و سماجی رہنما، اساتذہ، صحافی اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شرکت کرنے والوں میں رئیس الہبچایو کھوسو، پروفیسر سائیں محمد بخش کھوسو، معروف تعلیمدان محمد زمان کھوسو، سید عباس علی شاہ، خدمتگار خالد حسین کھوسو، سابق پروفیسر محمد اکبر خاصخیلی، پرنسپل محمد بخش خاصخیلی، نامور ایڈووکیٹ پرشتوتم کھتری، ڈاکٹر شفیع محمد بجیر، صدر پریس کلب غلام محمد کنبھر، صحافی سیف اللہ منگریو، سجاد علی شیخ، وقاص یوسفزئی، سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔ مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے خاصخیلی چوک عمرکوٹ میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ خاصخیلی محلہ میں مرحوم کے بھائی رسول بخش رحیمدانی بھائیوں اور بھتیجوں سمیت دیگر عزیز و اقارب کے ساتھ تعزیت کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور رسول بخش رحیمدانی سمیت تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔