پاکستان کی فلاح وبہبود کے دن رات کوشاں رہوں گا:رانا عمر سلہری
سیالکوٹ (مرزا امیر علی بیگ) عالمی محب الوطن تنظیم اقبال کے شاہین آرگنائزیشن کی جانب سے IKS یوتھ ونگ کا سیالکوٹ میں آغاز کر دیا گیا۔ پہلا IKS یوتھ ونگ کا تعارفی اجلاس چیئرمین اقبال کے شاہین آرگنائزیشن رانا عمر سلہری کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ طور پر آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ جس کے بعد سینٹرل پریزیڈنٹ اقبال کے شاہین مرزا امیر علی بیگ نے آرگنائزیشن کا دستور منشور پیش کیا گیا۔ اجلاس میں سینٹرل کابینہ اور آنے والے ممبران کی مشاورت سے نوجوان سماجی شخصیت معظم خان کو IKS یوتھ ونگ سٹی سیالکوٹ کا صدر منتخب کیا گیا۔ جس کے بعد چیئرمین رانا عمر سلہری نے منتخب سٹی صدر کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر IKS سٹی صدر معظم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خلوصِ نیت سے اور اپنی پوری جہدوجہد سے اقبال کے نظریے پر کام کرتے ہوئے پاکستان کی فلاح وبہبود کے دن رات کوشاں رہوں گا۔