اوکاڑہ 2 افراد جاں بحق. 5خواتین سمیت17 افراد شدید زخمی.
اوکاڑہ (وحیدانصاری )اوکاڑہ عید . ٹرو کے دن 6 روڈ حادثات. 8 سالہ لڑکےسمیت 2 افراد جاں بحق. 5خواتین سمیت17 افراد شدید زخمی. ریسکیو 1122 ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا .ریسکیو زرائع کے مطابق چوچک روڈ پر ایک تیز رفتار مزدا نمبری LES-3339 کی ٹکر سے 8 سالہ لڑکا عتیق جاں بحق ہوگیا.دوسرے حادثے میں موضع صاحبہ والا کےقریب کار اور موتر سائیکل میں تصادم موٹرسائیکل سوار صدیق نامی شخص جاں بحق ہوگیا تیسرا حادثہ چک نمبر 39 فور ایل کے قریب ہوا جہاں 2 تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں لڑکی سمیت 3 افراد. شدید زخمی ہوگئے. چوٹھے حادثہ میں چوچک روڈ پر 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے. پانچویں حادثہ میں بھی 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے. چھٹاحادثہ پیر سی ہٹی کے قریب پیش آیا جہاں ایک کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے ساتواں حادثہ فیصل آباد روڈ کھنگرانوالہ پل پر ہواجہاں2 موٹر سائیکلوں اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے . حادثات کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں پولیس نے ضروری کارروائی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا. جب کہ مرنے والے 8 سالہ لڑکے کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی #