کرائمز

ملتان : قبضہ مافیا سرگرم ، بیوہ خاتون در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ملتان(ظفر اسلام )بیوہ اور یتیم خواتین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے قبضہ مافیا سے زمین واپس دینے کا مطالبہ قبضہ مافیا نے عدالت کے حکم پر واپسی کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا تفصیل کے مطابق چاہ بہاول والا موضع کرم پور تھانہ صدر کبیروالہ ضلع خانیوال ملتان ڈویژن کی رہائشی رقیہ بیگم، بشری بی بی، طاہرہ فرید فاطمہ نے وزیراعلی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی ہے کہ ہمارے والد کی وراثتی 14 کنال 10 مرلے زمین پر قبضہ مافیا محمد عاطف فرید، عارف فرید، آصف فرید اور حارث حفیظ نے گزشتہ کئی سالوں سے قبضہ کیا ہوا ہے ریونیو بورڈ لاہور صوبائی منتخب ملتان اور سول جج کبیر والا فیصل مختیار نے بھی ان تینوں یتیم بہنوں کے حق میں فیصلہ دیا ہوا ہے اس کے باوجود بھی یہ قبضہ مافیا یتیم اور بیوہ خواتین کو ان کی 14 کنال 10 مرلے زمین واپس نہیں کر رہے بلکہ ان خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور خواتین پر جھوٹے مقدمے بھی کراتے ہیں قبضہ مافیا کے خلاف بہت سارے تھانوں میں پرچے درج ہیں لیکن سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے ان کا کوئی بھی کچھ نہیں کر سکتا ہماری وزیراعلی مریم نواز شریف آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے اپیل ہے کہ ہم بے سہارا خواتین کو انصاف دلایا جائے ہمارے ساتھ کوئی مرد نہیں ہے اس لیے ہمیں ہمارا حق نہیں مل رہا ہم اپنی ذاتی زمین کے ہوتے ہوئے بھی دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم تینوں یتیم بہنیں خودکشی کرنے پر مجبور ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button