ڈاکٹر کے ہاتھوں مبینہ غلط آپریشن پر کلینک کو سربمہر کر دیا گیا
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی ) محکمہ صحت کی عطائیت کے خلاف مؤثر کارروائی ڈاکٹر کے ہاتھوں مبینہ غلط آپریشن پر کلینک سیل، چالان ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھیج دیا گیا، دیگر اتائیوں کے بھی کلینک سیل تفصیلات کے مطابق
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور سیکرٹری ہیلتھ و پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ محترمہ نادیہ ثاقب کے ویژن کے تحت اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کی قیادت میں اتائیت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شجاع آباد ڈاکٹر محمد آصف نے گزشتہ روز شجاع آباد کے علاقے جلالپور روڈ پر واقع السعود ہسپتال کا معائنہ کیا، مذکورہ ہسپتال پر الزام ہے کہ یہاں ایک نوجوان کا غلط آپریشن کیا گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا تھا، اطلاع پر محکمہ ہیلتھ نے السعود ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کردیا،بعد ازاں محکمہ صحت نے خیر پور شجاع آباد کے تین دیگر نجی کلینک پر جاری اتائیت کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ان کلینک کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا، عدنان، ارشد، خواجہ عارف نامی افراد کے خلاف چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (پی ایچ سی) لاہور بھجوا دیا گیا۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف کا کہنا تھا عوامی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر محکمہ صحت اتائیت کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔