کرائمز
بدنام زمانہ منشیات فروش کبیر عرف لالو خاں 1700 گرام چرس سمیت گرفتار
چونیاں(محمدشہزادمغل) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ،بدنام زمانہ منشیات فروش کبیر عرف لالو خاں 1700 گرام چرس سمیت گرفتار ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں سکھیرا اور ایس پی انوسٹی گیشن راؤ محمد طاہر کی خصوصی ہدایت پر ایسں ایچ او الہ آباد انسپکٹر عابد محمود چھینہ کی سربراہی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کبیر عرف لالو خاں سکنہ آکی کے کو امروز ایک خصوصی آپریشن کے بعد رنگے ھاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے انشاءاللہ علاقہ تھانہ الہ آباد میں تمام منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے تک آپریشن جاری رہے گا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اطلاع دے کر اس جہاد میں محکمہ پولیس کا ساتھ دیں۔