رینالہ خورد، خطرناک ڈکیت قیصر عرف چمنا گرفتار
حجرہ شاہ مقیم (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ سٹی رینالہ خورد کی بڑی کامیابی خطرناک ڈکیت قیصر عرف چمنا گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے ایس ایچ او ملک محمد ارشد کی قیادت میں ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کے خطرناک ملزم قیصر عرف چمنا کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم کئی وارداتوں میں ملوث تھا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلائے ہوئے تھا کاروائی کے دوران ملزم سے 10 لاکھ روپے نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا یہ رقم ملزم نے اپنی حالیہ واردات کے دوران چھینی تھی پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد یہ رقم متاثرہ شہری کے حوالے کر دی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے پولیس ٹیم کی شاندار حکمتِ عملی اور کامیاب آپریشن پر انہیں مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو خوب سراہا انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے عوامی حلقوں نے بھی پولیس کی اس کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پولیس اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھے گی۔