کرائمز

دالبندین ،دن دیہاڑے ہندو نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

دالبندین (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)دالبندین میں دن دہاڑے ہندو نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لی گئی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف ہندو برادری کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق نا معلوم مسلح نقاب ہوش آفراد نے جگت میڈیکل اسٹور بلمقابل پرنس فہد ہسپتال دالبندین کے سامنے دانش کمار ولد ڈاکٹر جگت کمار اور ہنش کمار سے دن دہاڑے زبردستی ان کی موٹر سائیکل سمیت 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے روانہ ہوگئی علاؤہ ازیں ہندو برادری کو گذشتہ کئی روز سے لوٹنے اور بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف ہندو پنچایت دالبندین نے سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے اور کہا گیا اگر انتظامیہ ہندو برادری کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا سدباب نہ کرسکی اور ہمیں تحفظ نہیں دیا گیا تو ہندو پنچایت احتجاجآ شٹر ڈاؤن ہڑتال کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داریاں مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی واضح رہے کہ کل مغرب کی وقت بھی ہندو لڑکوں سے نا معلوم مسلح افراد نے دو عدد موٹر سائیکل چھین لی تھی اور فرار ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button