کرائمز

چیچہ وطنی وگردونواح میں پیشہ وربھکاریوں کی بھرمار

چیچہ وطنی(نامہ نگار) چیچہ وطنی وگردونواح میں پیشہ وربھکاریوں کی بھرمار، شہری شدید پریشانی سے دوچار۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں بھکاریوں کی بھر مار نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ ان بھکاریوں میں نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں، شہر میں جگہ جگہ پر بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں اگر انہیں کوئی بھیک نہ دے تو برا بھلا اور بددعائیں دینا بھکاریوں نے مشغلہ بنا رکھا ہے۔ خوبرو نوجوان لڑکیاں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔ بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے جو بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ چوری چکاری غیر اخلاقی حرکات اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button