کھاریاں، فرض شناس ایس ایچ او انسپکٹر لیاقت حسین کی ناگہانی وفات
کھاریاں(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پولیس کے ایک فرض شناس ایس ایچ او انسپکٹر لیاقت حسین کی ناگہانی وفات،مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں ڈی پی او مستنصر عطا باجوہ ، ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض ، سرکل افسران ، سول سوسائٹی کے نمائندے اور بڑی تعداد میں شہریوں و پولیس افسران نے شرکت کی ۔گزشتہ رات تھانہ صدر کھاریاں میں تعینات پولیس کے ایک فرض شناس اور پروفیشنل افسر، ایس ایچ او لیاقت حسین دورانِ ڈیوٹی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی ناگہانی وفات پولیس اور پسماندگان کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین مرحوم ایس ایچ او نے محکمہ پولیس کے لیے 40سال اپنی خدمات سر انجام دیں۔ وہ ایک انتہائی تجربہ کار اور پیشہ ور پولیس آفیسر تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔