کرائمز

رہزنی اور شاپ رابری میں ملوث افغانی گینگ دھر لیے گئے

گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں )سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں چوروں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظرایس ایس پی آپریشنزرضوان طارق کی ہدایت پر ایس ڈی پی اووزیرآبادملک فیاض کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرسٹی وزیرآباد سب انسپکٹر اورنگزیب و دیگران نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکانوں اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث گل خان افغانی ڈکیت گینگ کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سےگیارہ لاکھ پینتیس ہزارروپے نقدی ،پانچ موبائل فونز ڈبہ پیک،موٹرسائیکل اورناجائزاسلحہ برآمد ۔گرفتارملزمان میں خیر اللہ اورمحمد گل شامل ہیں ۔ملزمان غیر قانونی طریقے سے افغان بارڈر کراس کر کے پاکستا ن آتے اوروارداتیں کر کے غیرقانونی طریقے سےواپس افغانستان چلے جاتے تھے ۔سٹی وزیرآباد پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار،ہیومن ریسورس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا ۔ملزمان گجرات ،سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں وارداتیں کرتے تھے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآبادسب انسپکٹر اورنگزیب اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button