ملزمان گرفتار ،5عددموٹرسائیکل اور70ہزارروپے نقدی برآمد
گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں )سٹی پولیس آفیسر محمد ایازسلیم نے ضلع بھر میں موٹرسائیکل چوروں اورڈکیتوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں انہی احکامات کے پیش نظرایس ڈی پی اوسیٹلائٹ ٹاؤن محمودالحسن راناکی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ انسپکٹر ابوبکر گورائیہ و دیگران نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں رئیس عرف ریسوڈکیت وموٹرسائیکل چور گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے پانچ عددموٹرسائیکل اورستر ہزارروپے نقدی برآمد کرلی ۔گرفتارملزمان میں رئیس اوراسلم شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایازسلیم نے کہا ہے کہ چوراورڈکیت معاشرے کا ناسورہیں ان کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ جناح روڈانسپکٹر ابوبکر گورائیہ اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔