عید کے تینوں روز شہر کی گلیوں بازاروں کو صاف رکھا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ سیاسی و سماجی شخصیت رانا خالد رانا طارق رانا طاہر رانا عابد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عید کے تینوں روز شہر کی گلیوں بازاروں کو صاف رکھا گیا۔ اسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر صاحبہ اور میونسپل عملہ اور ایف ڈبلیو ایم سی کو شہریوں کی جانب سے خراج تحسین پشیں کرتےہیں۔ اور اسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر صاحبہ کوعید کے تینوں روز صفائی کے اعلی معیار قائم کرنے پر شہریوں کی جانب سے خراج تحسین پیشں کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف افیسر بلدیہ کمالیہ سنیڑی انسپکڑ رب نواز اور ایف ڈبلیو ایم سی کمالیہ نے جس طرح عید کے تینوں روز صفائی کے نظام پر نظر رکھی اور شہر کی گلیوں اور اور سڑکوں کو صاف رکھا۔اس کی مثال کمالیہ کی تاریخ میں نہیں ملتی۔فوری طور پر الائشوں کو ٹھکانے لگواکر شہر کی فضا کو ماحول دوست بنائے رکھا ۔شہر کی سڑکوں اور بازاوں کو جراثیموں سے پاک کرنے کے لیے دھوکر صاف کردیا گیا ۔انہوں نے صفائی کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشز اسٹنٹ کمشز اور میونسپل عملہ اور ایف ڈبلیو ایم سی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہیں