ٹرو کے دن 2 روڈ حادثات میں 3 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی
اوکاڑہ (وحیدانصاری)اوکاڑہ ٹرو کے دن 2 روڈ حادثات میں 3 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی ریسکیو زرائع کے مطابق دیپالپور روڈ اوکاڑہ چک نمبر 31 ٹو ایل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکلط بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان 16 سالہ طلحہ اور 18 سالہ عظیم جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک 18 سالہ نوجوان انیس شدید زخمی ہوگیا. دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ حضرت کرمانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بے بے قابو ہو کر گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی گدھا گاڑی پر سوار دو بھائیوں سے ایک 65 سالہ عبدالمجید جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا عبدالغفور شدید زخمی ہوگیا. حادثات کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں. پولیس نے ضروری کارروائی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کردیا #