شجاع آباد پولیس کی بڑی کارروائی 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد
شجاع آباد(کرائم رپورٹر)شجاع آباد تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمدتفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر منشیات کے خاتمے کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ صدر پولیس شجاع آباد نے ایک اہم کامیابی حاصل کی کارروائی میں ملزم محمد اسرار ولد عبدالعلیم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ملزم محمد اسرار کا شمار منشیات فروشوں کے اہم نیٹ ورک میں ہوتا ہے اور وہ منشیات کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ شجاع آباد کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا یہ کارروائی ایس پی صدر شمس الدین کی زیر نگرانی اور ڈی ایس پی شجاع آباد مہر وسیم سیال کی سربراہی میں انجام دی گئی ایس ایچ او تھانہ صدر شجاع آباد عبد الرؤف لوتھڑ نے اپنی پیشہ ور ٹیم جس میں سب انسپکٹر مظفر حسین اور دیگر اہلکار شامل تھے کے ساتھ یہ کامیاب آپریشن مکمل کیا سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرتی زہر پھیلا رہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن تب تک جاری رہے گاجب تک اس لعنت کو جڑ سے ختم نہیں کیا جاتاسی پی او ملتان نے مزید کہا کہ اس کامیاب کارروائی نے نہ صرف منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو بڑا نقصان پہنچایا ہے بلکہ عوام میں پولیس کے اعتماد کو بھی مزید مضبوط کیا ہےگرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے####